ابنا: پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں متعین امریکی سفیر کیمرون منٹر نے منگل کی شب پاکستان کےصدر آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی ہے۔اس ملاقات میں امریکی سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ کشیدہ صورتحال پر گفتگو کی۔امریکی سفیر کمیرون منٹر نے پاکستان کےسیکریٹری خارجہ سلمان بشیر سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں تیسری ملاقات کی اور موجودہ صورتحال پر بات چیت کی، اسی دوران امریکی سفیر نے پاکستان کےوزیرداخلہ رحمن ملک سے بھی ملاقات کی۔ حقانی نیٹ ورک کے حوالے سے پاکستان نے امریکہ کے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیکر رد کردیا ہے اور پاکستان پر امریکی الزامات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ ............
/169